خیبرمیل ٹنڈو جام کے قریب آئل ٹینکرسے ٹکراگئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اسٹاف رپورٹ
حیدرآباد: ٹنڈو جام کے قریب کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

خیبر میل کراچی سے پشاور کیلئے روانہ ہوئی تھی کہ ٹنڈو جام ڈیٹھا پھاٹک کے قریب آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

پولیس کے مطابق ٹرین حادثے میں آئل ٹینکر کا اگلا حصہ تباہ ہو گیا جب کہ ریل میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے اور کسی کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ٹرینوں کی آمدورفت اس وقت معطل ہے تا ہم کچھ دیر بعد آمدورفت کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ سماء

کے

Burma

law

entry

Tabool ads will show in this div