بنوں: سردی خیل میں مسجد کے باہر دھماکا،2 افراد زخمی

دہشت گردوں کی گرفتاری کےلیے سیکورٹی فوسز کا سرچ آپریشن

بنوں کے علاقے سردی خیل میں مسجد کے باہر نصب بارودی مواد پھٹنے سے ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جو گاڑیوں کی گزرتے ہی زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ حکام کے مطابق دھماکے کے وقت پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے جوان معمول کے گشت پر تھے۔

دھماکے میں زخمی ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری کو اسپتال منتقل کردیے گئے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ سیکورٹی فوسز کی جانب سے دہشت گردوں کی گرفتاری کےلیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعہ میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا تھا۔

Tabool ads will show in this div