سندھ ہائی کورٹ کامکہ ٹیرس کے بجلی، گیس،پانی کنکشن منقطع کرنےکاحکم

ایس بی سی اےکوقانون نافذ کرنےوالےاداروں کی معاونت لینےکی بھی ہدایت
[caption id="attachment_2428373" align="alignnone" width="680"]Makkah Terrace فوٹو: سماء ٹی وی[/caption]

سندھ ہائی کورٹ نے مکہ ٹیرس کےبجلی،گیس،پانی کنکشن منقطع کرنے کاحکم دیا ہے۔ایس بی سی اے کوقانون نافذ کرنےوالےاداروں کی معاونت لینےکی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔

جمعہ کو مکہ ٹیرس خالی نہ کرنے پرسندھ ہائی کورٹ نےتحریری فیصلہ جاری کردیا۔سندھ ہائی کورٹ نے مکہ ٹیرس کےبجلی،گیس،پانی کنکشن منقطع کرنے کاحکم دیتے ہوئے ایس بی سی اے کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت لینےکی بھی ہدایت  کردی۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ عدالت 10 نومبر کو واضح حکم دے چکی تھی کہ عمارت کو گرایا جائے لیکن واضح حکم کے باوجود فیصلے پر عمل نہیں ہوا۔عدالت کو بتایا گیا کہ 12 میں سے 8 مکینوں نے ابھی تک پورشن خالی نہیں کیے۔

مکہ ٹیرس: بلڈرکو الاٹیزکی رہائش کا متبادل انتظام کرنیکا حکم

عدالت نے کہا کہ ایس بی سی اے یوٹیلیٹی سروس فراہم کرنے والے اداروں سے رابطہ کرے،عمارت کے بجلی، گیس، پانی کے کنکشن منقطع کرائے جائیں۔اگر ضرورت ہو تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لی جائے اورغیرقانونی تعمیرات کو گرا کر 12 جنوری تک عمل درآمد رپورٹ پیش کی جائے۔

مکہ ٹیرس کیس

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے یکم نومبر کو غیر قانونی عمارتوں کے کیس کی سماعت کے دوران صدر پریڈی اسٹریٹ پر واقع 4 منزلہ مکہ ٹیرس کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔ عدالت عالیہ نے غیر قانونی عمارتوں کی اجازت دینے والے تمام افسران کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا۔

سندھ ہائيکورٹ نے ایس بی سی اے کو حکم دیا تھا کہ مذکورہ عمارت میں جو غیر قانونی ہے سب توڑیں اور ایک ماہ میں رپورٹ دیں۔ عدالت نے  ذمہ دار افسران کے خلاف انکوائری رپورٹ ایک ہفتے میں طلب کی تھی۔عدالتی حکم کے بعد بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی جنوبی نے مکینوں کو عمارت خالی کرنے کا نوٹس بھیجا تھا۔

Tabool ads will show in this div