نوازشریف کی جائیدادکی نیلامی کےخلاف حکم امتناع کیلئےنئی درخواست دائر

نوازشریف ملک واپس آگئےتوجائیدادکی نیلامی کا عمل چیلنج ہوجائےگا
Dec 17, 2021

لاہور کی احتساب عدالت میں نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کے خلاف حکم امتناع جاری کرنے کیلئے نئی درخواست دائر کردی گئی۔

جمعہ کو احتساب عدالت لاہور میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی کے کیس کی سماعت ہوئی۔

 احتساب عدالت کے جج اسد علی  نے نیلامی کے خلاف درخواستوں  پر سماعت کی، عدالت میں نواز شریف کی جائیداد  کی نیلامی کے خلاف حکم امتناع کیلئے نئی  درخواست دائر کردی گئی، قاصی مصباح ایڈووکیٹ  نے حکم امتناع کی درخواست دائر کی۔

عدالت میں وکیل نے بتایا کہ نوازشریف ملک واپس آگئے تو جائیداد کی نیلامی کا عمل چیلنج ہوجائے گا، اس لئے بہتر ہے کہ نیلامی کچھ عرصہ کیلیے روک دی جائے اور عدالت نیلامی کے خلاف حکم امتناع جاری کرے۔

عدالت نے حکم امتناع کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا ہے اور مزید سماعت 17 جنوری 2022 تک ملتوی کردی ہے۔

واضح رہے کہ عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیدادوں کو نیلام کرنے کا حکم دے رکھا ہے، 7 فریقین کی جانب سے نوازشریف کی جائیداد کی نیلامی کوروکنے کے لیےعدالت میں درخواستیں دائرکی گئی تھیں۔

Tabool ads will show in this div