راولپنڈی:بغیرنمبر پلیٹس،روٹ پرمٹ رکشے قانون شکنی کی مثال بن گئے

رواں سال 21 ہزار 173 رکشہ مالکان نے روٹ پرمٹ ليے

راولپنڈی میں بغیر نمبر پلیٹس اور روٹ پرمٹ کے گھومتے رکشے قانون شکنی کی مثال بن گئے ہیں۔ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے اس اہم مسئلے کے حل پر توجہ نہیں دی جارہی ہے۔

راولپنڈی میں سال 2007 سے رجسٹرڈ رکشوں کی تعداد 34 ہزار 238 ہے۔ رواں سال 21 ہزار 173 رکشہ مالکان نے روٹ پرمٹ ليے۔

شہر بھر میں فراٹے بھرتے سینکڑوں رکشوں پر نمبر پلیٹ نظر نہیں آتی اور اکثر ڈرائیور تو روٹ پرمٹ لینا بھی ضروری نہیں سمجھتے۔

سماء کی جانب سے سیکرٹری آر ٹی اے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جلد کارروائی کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ایسے رکشوں کوقانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔

ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی نظروں سے اوجھل یہ رکشے سیکیورٹی رسک اور قانون کی عمل داری پر سوالیہ نشان ہیں۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div