باغ: امریکی تعاون سے تیار کیا گیا اسپتال آزاد کشمیر حکومت کے حوالے

باغ، آزاد جموں و کشمیر  :امریکا نے نو تعمیر شدہ اسپتال  آزاد جموں کشمیر حکومت کے حوالےکردیا، 2005ء کے زلزلہ کے بعد امریکا کی جانب سے تعمیر نو میں اعانت کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔


تحصیل ہیڈ کوارٹرز(ٹی ایچ کیو)اسپتال  دھیرکوٹ کا افتتاح آج امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے پاکستان مشن ڈائریکٹر گریگوری گوٹلیب، آزاد جموں و کشمیر کے وزیر صحت سردار قمر زمان اورزلزلہ زدگان کیلئے تعمیر نو وبحالی کے اداروں (ایرا/سیرا) کے حکام نے کیا۔


امریکہ کی جانب سے 137 ملین ڈالر کی لاگت سے اسپتال سمیت 77 عمارتیں باغ آزاد جموں و کشمیراور خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں تعمیر کی گئیں۔


نئے تعمیر کئے گئے اسپتال میں روزانہ 200 مریضوں کا معائنہ کیا جائے گا جبکہ اس بڑے طبی مرکز سے ملحقہ علاقوں کے 80 ہزار سے زائد افراد کو علاج معالجہ کی سہولیات میسر آئیں گی، اسپتال کی تعمیر ہونے والی یہ عمارت زلزلہ کے نقصانات سے محفوظ ہوگی۔


اسپتال کی تعمیر میں مقامی وسائل کو بروئے کار لایا گیا جس سے  معیشت کی بحالی اور مقامی افراد کی استعداد کار میں اضافہ ہوا، اس کے علاوہ عمارت کے  ڈیزائن سے تعمیر تک تمام مراحل میں مقامی آبادی نے حصہ لیا جو کہ اس اسپتال کا ایک  اورمنفردپہلو ہے۔


یو ایس ایڈکے مشن ڈائریکٹرگریگوری گوٹلیب نے کہا کہ امریکی روایات کے مطابق امریکی حکومت نے قدرتی آفات سے متاثرہ لاکھوں افراد کو جان بچانے والی  ہنگامی امداد فراہم کی اور ۲۰۰۹ ء سے اب تک یہ انسانی بنیادوں پر فراہم کی جانے والی امداد ایک بلین ڈالر تک  پہنچ چکی ہے۔ سماء

کے

سے

Video

Amnesty International

کشمیر

Sindh Government

Obama

امریکی

حوالے

belgium

Tabool ads will show in this div