اسلام آباد پولیس کےاہلکاروں کومفت پھل لینا مہنگا پڑگیا

تین پولیس اہلکار معطل
Dec 17, 2021
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/12/ISB-MUFT-KHORY-POLIC-PKG-MOIZ-17-12.mp4"][/video]

اسلام آباد میں پھل فروش سے مفت پھل لينا پوليس اہلکاروں کو مہنگا پڑگيا۔ آئی جی اسلام آباد احسن یونس نے نوٹس لے کر ہيڈ کانسٹيبل سميت تينوں اہلکاروں کو معطل کرديا۔

اسلام آباد میں مفت خورے پولیس اہلکار نئے آئی جی احسن یونس اسلام آباد کے ریڈارپرآگئے۔3 پولیس اہلکاروں کی ریڑھی سے مفت پھل لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تو آئی جی پولیس نے نوٹس لے لیا۔

آئی جی اسلام آباد نے فوری نوٹس ليتے ہوئے ہیڈکانسٹیبل سمیت 3 اہلکاروں کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے ديا۔

احسن یونس نے پھل فروش کودفتربلا کر روداد سنی اور رقم بھی ادا کردی۔معطل ہونےوالوں میں ہیڈکانسٹیبل احمدجان، کانسٹیبل نعیم جان اور کانسٹیبل صفدرشامل ہيں۔ احسن يونس کا کہنا تھا کہ اختیارات سے تجاوزکسی صورت برداشت نہیں کیا جائےگا۔

 سماء ٹی وی کو فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر فالو کریں اور یوٹیوب پر لائیو دیکھیں

Tabool ads will show in this div