ٹیکسلا:کم عمراسپنرنےماہربلےبازوں کومات دے دی

پسندیدہ کھلاڑی شاداب خان ہے

ٹیکسلا کے 11 سالہ اسپنر نے کم عمری میں بڑے بڑوں کو مات دے دی ہے۔

ٹیکسلا کا اسپن بالرمحمد ابراہیم لیگ بریک اور گگلی گیند کروانے کا ماہر ہے۔اس کا خفیہ ہتھیار گگلی ہے جس سے وہ بڑے بڑے بیٹس مین کو آؤٹ کردیتا ہے۔

محمد ابراہیم نے بتایا کہ ان کا پسندیدہ کھلاڑی شاداب خان ہے۔ سماء سے بات کرتےہوئے اس نے پاکستان کی جانب سے کرکٹ کھیلنے اور ملک کا نام روشن کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔

ابراہیم کی ٹیم کے کوچ بھی اس کواپنا خفیہ ہتھیار گردانتے ہیں۔ سماء سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میچ میں جب وکٹ چاہئے ہوتی ہے تو ابراہیم وہ وکٹ لے کر دیتا ہے۔

اس کےکرکٹ کلب کےمالک سید غیاث الدین نے ابراہیم کی باؤلنگ کا کمال پہلی بار سوشل میڈیا پر دیکھا تھا اور وہاں سے انھوں نے اس کو منتخب کرنے کی ٹھانی تھی۔ انھوں نےبتایا کہ دوران پریکٹس کوشش ہوتی ہے کہ  یہ روزانہ کم ازکم 100 سے 150 گیندیں کروائے۔

اب تک محمد ابراہیم  پی سی بی کی جانب سے سی سی اے کے 2 میچز میں 6 وکٹ اپنے نام کرچکے ہیں۔ چھوٹی عمر میں بڑا نام بنانے والےابراہیم کی خداداد صلاحیتیں بتارہی ہیں کہ موقع ملا تو پھر دنیا مہارتوں کے جوہر دیکھتی رہ جائے گی۔

 سماء ٹی وی کو فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر فالو کریں اور یوٹیوب پر لائیو دیکھیں

Tabool ads will show in this div