سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

فی تولہ 650روپے، فی اونس 20 ڈالر مہنگا

پاکستان اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ نرخ فی تولہ سونا 650 روپے اور فی اونس 20 ڈالر بڑھ گئے۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ 650 روپے اضافے سے ایک لاکھ 25 ہزار 100 روپے کی سطح پر آگئے جبکہ 10 گرام سونا 557 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 7 ہزار 253 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اکتوبر کے آخری ہفتے میں سونا ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ بھی غیر معمولی طور پر 20 ڈالر اضافے سے 1788 ڈالر پر آگئے۔

ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1460 روپے اور 10 گرام 1251.71 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ فی اونس چاندی کے نرخ 0.54 ڈالر کمی سے 22.24 ڈالر پر آگئے۔

Tabool ads will show in this div