پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کرونا کےباعث ملتوی

تمام میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلےجارہے ہیں
Dec 16, 2021

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ون ڈے میچوں کی سیریز کوویڈ-19 کیسز سامنے آنے کے بعد ملتوی کردی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کرکٹ ویسٹ انڈیز نے اپنا مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیریبین اسکواڈ کی کوویڈ پی سی آر ٹیسٹنگ میں مزید پانچ مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد سیریز کے ملتوی کیے گئے میچز کو جون 2022 کے اوائل میں دوبارہ شیڈول کیا جائے گا۔

تین ون ڈے میچز کا پر مشتمل سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں، کرکٹ ویسٹ انڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف ورلڈکپ کوالیفکیشن میچوں کے لیے اپنے بہترین دستیاب کھلاڑیوں کو میدان میں اتاریں گے۔

تیسرا ٹی20: براڈ کاسٹرز کو نیشنل اسٹیڈیم جانے کی اجازت

ٹی20 سیریز کے آغاز سے قبل ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑی کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے جبکہ گزشتہ روز مزید 6 کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے، جس کے باعث ون ڈے سیریز پر خطرے بادل منڈلا رہے ہیں۔

کوویڈ-19 آنے والے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف میں شیلڈن کوٹریل،روسٹن چیز، کائل مائیر، شائی ہوپ، عقیل حسین، جسٹن گریوز سمیت اسسٹنٹ کوچ روڈی اسٹوک اور ٹیم کو ڈاکٹر آکشائی مان سنگھ شامل ہیں۔

پاک ویسٹ انڈیزسیریز:تیسرا میچ مقررہ وقت پر کھیلاجائے گا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین تیسرا ٹی20 میچ شروع ہونے سے قبل کھلاڑی اور بورڈ حکام تحفظات کا شکار تھے، تاہم کیریبین بورڈ نے میچ کا گرین سگنل دے دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 36 گھنٹے کی کمرشل فلائٹ میں کورونا مثبت کیس سامنے آئے تاہم ویسٹ انڈین کھلاڑیوں میں اومی کورون ویرینٹ نہیں ہے۔ ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کو خدشہ ہے کہ مختلف ائیر پورٹس سے ویسٹ انڈین کھلاڑی کورونا میں مبتلا ہوئے۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم اپریل 2018 کے بعد پاکستان کا پہلا تھا، مہمان ٹیم 2018 میں مہمان ٹیم تین ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے پاکستان آئی تھی۔ ویسٹ انڈیز نے آخری مرتبہ 2006 میں پاکستان کی سرزمین پر کوئی ون ڈے ‏انٹرنیشنل سیریز کھیلی تھی۔

Tabool ads will show in this div