ویڈیو:شاہد آفریدی کی کینسرمیں مبتلا بچوں سےملاقات
تصاویر بنوائیں اور خیریت دریافت کی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انڈس اسپتال کراچی کا دورہ کیا ہے۔
سابق کپتان نے انڈس اسپتال کے دورے کے دوران کینسر کے مریض بچوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
شاہد آفریدی نے اسپتال کے دورے پر پہنچے تو بچوں کی خیریت دریافت کی جس پر بچے خوش نظر آئے۔