کراچی: گارڈن کی دکان میں دھماکے سے بچہ جاں بحق، تین افراد زخمی

 اسٹاف رپورٹ
کراچی: شہر کراچی میں بھتہ خوروں کی سرگرمیاں جاری ہیں ۔۔۔ اولڈ سٹی ایریا کی ٹمبر مارکیٹ کے گودام میں بم دھماکے سے آٹھ سال کا بچہ جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے ۔۔

اولڈ کراچی کا علاقے پونے نو بجے کے قریب زوردار دھماکےسے گونج اٹھا۔۔ ریسکیو ٹیمیں بھی روانہ ہوئی اورپولیس اور رینجرز بھی۔۔ جائے وقوعہ پرپہنچیں تو پتہ چلا کہ ٹمبرمارکیٹ میں دروازوں کے گوادم کے باہر نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ہوا ۔۔

دھماکے سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا جن میں ایک رکشہ بھی شامل تھا ۔۔ رکشہ ڈرائیور کے مطابق، وہ دکان کے قریب رکشہ پارک کرکے تھوڑا دور ہی گیا تھا کہ دھماکا ہوگیا۔۔

دھماکے میں آٹھ سالہ بچہ زین جاں بحق ہوا، جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ۔۔ جنہیں طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔۔ ایس ایس پی سٹی فیصل بشیر میمن کے مطابق، دھماکے میں  آدھا کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا ۔۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا بھتہ نہ دینے کی وجہ سے کیا گیاہے۔۔ تاہم گودام کےمالک سے اس حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔۔ سماء

میں

زخمی

کی

burger

MQM

سے

Inqilab March

expats

Tabool ads will show in this div