سانحہ اے پی ایس، شہداء کی یاد میں جاری ہونے والا ٹکٹ

یادگاری ٹکٹ پاکستان پوسٹ نے جاری کیا

آج پاکستان میں 16 دسمبر 2014 کی یاد منائی جا رہی ہے، اس روز پشاور کے آرمی پبک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 134 بچوں سمیت 150 افراد شہید ہوئے تھے۔

سانحہ اے پی ایس پشاور کی پہلی برسی کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاکستان پوسٹ نے 16 دسمبر 2015 میں یادگاری ٹکٹ جاری کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے تعاون سے جاری یادگاری ٹکٹ کی قیمت 16 روپے مقرر کی گئی تھی۔

شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جاری کردہ ٹکٹ پر اے پی ایس پشاور16 دسمبر2014 کے الفاظ سرخ روشنائی سے درج ہیں۔

یادگاری ٹکٹ پر قربانی، عزم اور امید کے الفاظ اور شاعرمشرق علامہ اقبال کی مشہور نظم کا مصرعہ زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹکٹ پر آگے بڑھیں گے، نام روشن کریں گے کا پیغام بھی درج ہے۔

Tabool ads will show in this div