انکتا لوکھنڈے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

سشانت نے گزشتہ سال خودکشی کرلی تھی

بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ کی سابقہ گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

انکتا نے اپنے ہمسفرکیلئے وکی جین نامی بزنس مین کا انتخاب کیا ہے۔ اداکارہ نے عروسی لباس میں دلہا کے ہمراہ لی جانے والی دلکش تصاویر مداحوں کیلئے شیئرکیں۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب 14 دسمبر کی شام ممبئی کے ہوٹل میں منعقد کی گئی تھی جس میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے کئی نمایاں نام شریک ہوئے۔

انکتا اس سے قبل اپنے مداحوں کو بتاچکی تھیں کہ وہ رواں سال کے اختتام سے قبل زندگی کے نئے سفرکاآغاز کردیں گی۔ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے وکی جین کی زندگی ممبئی میں ہی گزری ہے۔

شادی کی ویڈیوز اور تصاویروائرل ہونے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے نئے جوڑے کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا تاہم کئی ایسے بھی تھے جنہوں نے ماضی میں سشانت سنگھ کے ساتھ تعلق میں رہنے کے تناظرمیں انکتا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

سارہ علی اور سشانت سنگھ کے درمیان قریبی تعلقات کاانکشاف

سال 2017 میں ٹی وی سے ڈیبیو کرنے والی انکتا لوکھنڈے کو پروفیشنل کیرئیرسےزیادہ شہرت سشانت کی وجہ سے ملی، اداکار کی خودکشی کے بعد انکتا نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ سشانت کو کامیاب اداکاراُن کی قربانیوں نے بنایا، انہوں نے سشانت کی محبت میں میگا فلموں کی پیشکش کو بھی ٹھکرایا۔

یاد رہے کہ 34 سالہ اداکارسشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون 2020 کو ممبئی میں اپنی رہائشگاہ پرخودکشی کی تھی۔ اداکار کی رہائشگاہ سے پولیس کو جو کاغذات ملے ان سے ظاہرہوتا ہے کہ وہ ڈپریشن میں مبتلا تھے اور اپنا علاج کروارہے تھے۔

Tabool ads will show in this div