بہاولپور: گینگ ریپ کے 4 مجرموں کو سزائے موت

واقعہ رواں سال جنوری میں پیش آیا تھا
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بہاولپور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے گینگ ریپ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرمان کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔

ملزمان نے رواں سال جنوری میں ڈکیتی کے دوران حاصل پور کے علاقے میں طالبہ کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔

گینگ ریپ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج ہوا تھا۔ بعد ازاں پولیس کی اسپیشل ٹیم نے ملزمان کو 3 روز میں ٹریس کرکے گرفتار کیا تھا۔

سزائے موت پانے والے مجرمان میں نصیر احمد، محمد وسیم، عمر حیات اور فقیر حسین شامل ہیں۔

Tabool ads will show in this div