سابق ایم این اے انجم عقیل کے گھر کے باہر بم برآمد

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کے گھر کو ریموٹ کنٹرول بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، اہل خانہ کی اطلاع پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے آ کر گیٹ کے باہر نصب بم ناکارہ بنا دیا۔

اسلام آباد تھانہ گولڑا پولیس کے مطابق مسلم لیگ نون کے رہنما انجم عقیل کے اہل خانہ نے انہیں اطلاع دی کہ سیکٹر ای الیون میں واقع انجم عقیل کے گھر کے باہر ایک مشکوک بیگ پڑا ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر بیگ کا جائزہ لیا تو بیگ میں کچھ تاریں اور موبائل فون دکھائی دیا۔ پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بلایا جنہوں نے فوری آ کر بیگ کامعائنہ کیا۔

بیگ میں آدھا کلو بارودی مواد، موبائل فون اور تاریں موجود تھیں جس سے کسی بھی وقت ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکہ کیا جا سکتا تھا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کو ناکارہ بنا کر بارود ی مواد اور دیگر اشیاء کو قبضے میں لے لیا۔ تھانہ گولڑا پولیس نے رپورٹ درج کر کے بم نصب کرنے والے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

کے

برآمد

فٹبال

Murder

compromise

european

kolkata

Tabool ads will show in this div