پاک ویسٹ انڈیز سیریز:شائقین کوٹکٹوں میں کوئی دلچسپی نہیں

دوسرے میچ میں محض 18ہزار ٹکٹ فروخت ہوئے
Dec 14, 2021

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں 19ہزار ٹکٹ بھی فروخت نہ ہوسکے۔

فینز کا کہنا ہےکہ ویب سائٹ سے ٹکٹ خریدنے میں مشکل ہورہی ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں فرسٹ کلاس اور جنرل اینکلوثر میں سٹیں موجود ہیں۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اسد عمر نے پی سی بی کو انٹری فری کرنے کی ہدایت دی تھی تاہم بورڈ نے اب تک فری انٹری کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا۔

پاک ویسٹ انڈیز سیریز: ٹکٹوں کی قیمت کااعلان ہوگیا

کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک ہفتہ قبل پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ 100 فیصد شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں لائیو میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔

دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹی ٹوٸنٹی آج شام 6 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

رپورٹ: حزیفہ خان

PakvWI

T20I series

Ticket Price

Tabool ads will show in this div