شائقینِ کی تعداد کم ہونےکی وجہ معلوم ہے،وسیم اکرم

ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کردی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ٹی20 پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں شائقینِ کرکٹ کی تعداد کم ہونے پر سابق کپتان و کمنٹیٹر وسیم اکرم نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں شائقین کرکٹ کی تعداد کم تھی، جس پر سابق کپتان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی شاندار پرفارمنس کے باوجود اسٹیڈیم کو خالی دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔

انہوں نے ٹویٹ میں ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ مجھے تماشائیوں کی تعداد کم وجہ معلوم ہے لیکن میں آپ لوگوں سے سننا چاہتا ہوں کہ مجھے بتائیں کہ کراؤڈ کہاں ہے اور کیوں؟۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کی تعداد کم دیکھ کرحیرت ہوئی، پی سی بی کو کہا ہےکہ یہ سیریز پیسے بنانے کے لیےنہیں، ایسی سیریز میں انٹری فری ہونی چاہیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے شکست دی تھی۔

PakvWI

T20I series

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div