کرینہ کپور کا گھرسیل کردیا گیا

کرینہ کپورخان کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تھوڑی مشکل میں ہیں۔ گزشتہ روزکرینہ اوران کی قریبی دوست اداکارہ امرتا اروڑا نے اعلان کیا کہ دونوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
کرینہ نے انسٹاگرام پرفالوورزکو بتایا، 'کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں نے تمام میڈیکل پروٹوکول فالو کرتے ہوئےفوری طور پر خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے'۔
اداکارہ نے اپنے ساتھ رابطے میں رہنے والے ہرشخص سے ٹیسٹ کروانے کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ ' میری فیملی اور عملے کو بھی دہری ویکسین لگائی گئی ہے ، اور فی الحال ان میں کرونا کی کوئی علامات نہیں پائی گئیں'۔ اداکارہ نے اپنی جلد صحتیابی کی امید ظاہرکی۔
کرینہ کی جانب سے پوسٹ کے چند گھنٹوں بعد ہی بی ایم سی (برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن ) نے کرونا وائرس سے متعلق گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے پراداکارہ کی رہائش گاہ کو سیل کر دیا۔ اے این آئی کے ایک ٹویٹ کے مطابق کرینہ نے ابھی تک اتھارٹی کو مناسب معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔

ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ کرینہ نےتاحال مناسب معلومات نہیں دی ہیں لیکن افسران یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کتنے لوگ ان کے ساتھ رابطے میں آئے۔
اس کے بعد بی ایم سی نے ایک بیان میں ان رپورٹس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، ' کرینہ کپور خان اورامرتا اروڑا کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے،ان دونوں نے ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متعدد پارٹیوں میں شرکت کی تھی'۔ بی ایم سی نے دونوں اداکاراوں کے رابطے میں آنے والے افراد کو آرٹی- پی سی آر ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا ہے۔
کرینہ کے نمائندے نے ریمارکس دیے کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران انتہائی ذمہ دار'رہی ہیں اور تمام رہنما اصولوں پرعمل کرتی ہیں۔
Actors Kareena Kapoor Khan & Amrita Arora tested positive for #COVID19. Both of them had violated COVID norms & attended several parties. BMC has ordered people, who came in contact with the two actors, to undergo RT-PCR test: BMC (Brihanmumbai Municipal Corporation)
— ANI (@ANI) December 13, 2021
(File pic) pic.twitter.com/wKqoqgFM4x
نمائندے کے مطابق ، 'بدقسمتی سے کرینہ اور امرتا اروڑا کوکرونا ایک ڈنرکی تقریب میں ہوا جہاں چند دوست ملاقات کیلئے جمع ہوئے تھے۔
یہ ایک بڑی پارٹی نہیں تھی جیسا کہ کہا جارہا ہے۔ اس گروپ میں ایک ایسا شخص تھا جو بیمار لگ رہا تھا اور کھانس رہا تھا،اسی سے یہ جراثیم دوسروں تک پھیلے۔ ایک شخص کو اتنا ذمہ دار ہونا چاہیے تھا کہ وہ رات کے کھانے میں شرکت نہ کرے اور دوسروں کو خطرے میں نہ ڈالے۔
میڈیا رپورٹس کے باوجود کرینہ کی جانب سے ایس اوپیز کی خلادف ورزی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔