ٹی20انٹرنیشنل میچزمیں ایک اور ریکارڈ پاکستانی ٹیم کےنام

سابقہ اعزاز کو بہتر کرلیا

ویسٹ انڈیز کو تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میچ شکست دیکر پاکستانی ٹیم نے ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی20 میچز جیتنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پاکستان نے رواں سال 27 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جس میں 18 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 6 ہارے اور 3 میچ بےنتیجہ رہے، پاکستان واحد ٹیم ہے جس نے سال 2018 میں ایک سال میں 17 ٹی20 میچز جیتے تھے۔

سال 2021 میں آئی سی سی کے ایسوسی ایٹ ملک یوگینڈا نے 16 ٹی20 انٹرنیشنل میچز اپنے نام کیے تھے۔

پاکستان سال2021 میں سب سےزیادہ ٹی20میچز جیتنےوالی ٹیم

فہرست میں چوتھے نمبر پر پاکستان کا روایتی حریف بھارت ہے جس نے سال 2016 میں 15 ٹی20 انٹرنیشنل میچز اپنے نام کیے تھے جبکہ سال 2021 میں جنوبی افریقہ نے بھی 15 میچز جیتے ہیں۔

PakvWI

T20I series

Tabool ads will show in this div