پہلاٹی20:پاکستان کےہاتھوں ویسٹ انڈیز کوشکست

میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جارہا تھا
Dec 13, 2021

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں 63 رنز سے شکست دیدی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پورن نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےقومی کرکٹ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ تھا، برینڈن کنگ محض ایک رن بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔ کپتان نکولس پورن 18، ڈیون تھامس 2، شرمارا بروکس 5، روومین پوویل 23، ڈومینک ڈریکس 5 اور روماریو شیپراڈ 21 رنز بناسکے۔

شائی ہوپ اور اوشین تھامس نے مزاحمتی اننگز کھیلی، دونوں باالترتیب 31 اور 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے 4، شاداب خان 3 جبکہ محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم صفر، فخر زمان 10، آصف علی 1، افتخار احمد محض 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے تاہم محمد رضوان اور حیدر علی نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے63 گیندوں پر 105 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

محمد رضوان 78 رنز بناکر شیپراڈ کا شکار بنے جبکہ حید علی 68 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اسی طرح محمد نواز نے بھی 10 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور 200 کے پار پہنچادیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیپراڈ نے 2، عقیل حسین، اوشین تھامس، ڈومنیک ڈریکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ٹی20 اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

PakvWI

T20I series

Tabool ads will show in this div