اسٹیٹ بینک نے ’’آسان موبائل اکاؤنٹ‘‘ کا افتتاح کردیا

برانچ لیس بینکاری کھاتے کھولے جاسکیں گے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے برانچ لیس بینکاری کیلئے ’’آسان موبائل اکاؤنٹ‘‘ کا افتتاح کردیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے مرکزی بینک کے کراچی میں صدر دفتر میں تقریب کے دوران ’’آسان موبائل اکاؤنٹ‘‘ کا افتتاح کیا۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’آسان موبائل اکاؤنٹ‘ کے تحت موبائل فون پر *2262# کوڈ ڈائل کرنے سے برانچ لیس بینکاری اکاؤنٹ کھولا جاسکے گا، صارف برانچ لیس بینکاری ایجنٹ کے پاس جاکر اپنے اکاؤنٹ میں رقم جمع کرانے کے بعد اسے موبائل فون کے ذریعے استعمال کر سکے۔

تقریب میں برانچ لیس بینکاری سہولت فراہم کرنیوالے 13 اداروں کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کئے گئے۔

گورنر سندھ کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ’آسان موبائل اکاؤنٹ‘ سے بینک اکاؤنٹ کھولنے میں نمایاں اضافہ ہوگا اور انٹرنیٹ تک کم رسائی یا برانچ لیس بینکاری آؤٹ لیٹس/بینک برانچوں سے دوری پاکستانیوں کیلئے مالی خدمات تک رسائی میں رکاوٹ نہیں رہے گی، صارف کو اکاؤنٹ کھولنے کیلئے کسی بھی ادارے کا انتخاب کرنے کا اختیار ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بایو میٹرک تصدیق شدہ موبائل صارفین کی تعداد 18 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ہے، تاہم ان میں صرف 10 کروڑ 60 لاکھ تھری جی/ فور جی صارفین ہیں، جن کی موبائل انٹرنیٹ تک رسائی 48 فیصد ہے، اس طرح ہمیں تقریباً 8 کروڑ 10 لاکھ موبائل فون صارفین کی ممکنہ مارکیٹ حاصل ہے جو ’آسان موبائل اکاؤنٹ‘ صارفین بن سکتے ہیں۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div