مہیلا جےوردھنے سری لنکن ٹیم کےکنسلٹنٹ کوچ مقرر

لنکن کرکٹ بورڈ کی تصدیق
Dec 13, 2021

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان مہیلا جےوردھنے کو ایک سال کےلیے "کنسلٹنٹ کوچ" تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔

سابق سری لنکن کپتان مہیلا جےوردھنے سنیئر ٹیم کے ساتھ ایک سال کےلیے منسلک رہیں گے جبکہ اگلے سال ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ تک کنسلٹنٹ کوچ کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ نے کنسلٹنٹ کوچ کے طور پر جے وردھنے کے کردار کی وضاحت بتایا کہ وہ ہائی پرفارمنس سینٹر سمیت مجموعی ٹیموں کے انچارج ہونگے اور اسٹریٹجک مدد فراہم کریں گے۔

جے وردھنے انڈر 19 ٹیم کے لیے مینٹور اور کنسلٹنٹ کا کردار بھی جاری رکھیں گے جبکہ اس سے قبل انہیں رواں سال کے شروع میں جونیئر سائیڈ کے لیے اعزازی رول پر مقرر کیا گیا تھا۔

سری لنکا کرکٹ کے سی ای او ایشلے ڈی سلوا نے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ مہیلا ایک طویل کردار کے لیے قومی ٹیم میں شامل ہو رہے ہیں، خاص طور پر اس تناظر میں کہ سری لنکا کے پاس سال 2022 کے دوران خاصا مصروف کیلنڈر موجود ہے۔

واضح رہے کہ جےوردھنے نے سری لنکا کی نمائندگی کرتے ہوئے 149 ٹیسٹ، 448 ون ڈے انٹرنیشنل جبکہ 55 ٹی20 میچز کھیلے ہیں۔

Mahela Jayawardene

Consultant Coach

Tabool ads will show in this div