پہلاٹی20:پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو 201رنز کاہدف

میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جارہا ہے

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میچ 201 رنز کا ہدف دیدیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پورن نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، قومی کرکٹ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم صفر، فخر زمان 10، آصف علی 1، افتخار احمد محض 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تاہم محمد رضوان اور حیدر علی نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے63 گیندوں پر 105 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

محمد رضوان 78 رنز بناکر شیپراڈ کا شکار بنے جبکہ حید علی 68 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اسی طرح محمد نواز نے بھی 10 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور 200 کے پار پہنچادیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیپراڈ نے 2، عقیل حسین، اوشین تھامس، ڈومنیک ڈریکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا تھا کہ ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی، افتخار احمد، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کا اسکواڈ

کپتان نکولس پورن، شائی ہوپ، برینڈن کنگ، شرمارا بروکس، روومین پوویل، اوڈین اسمتھ، روماریو شیپراڈ، عقیل حسین، ڈومینک ڈریکس، اوشین تھامس اور ڈیون تھامس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ٹی20 اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

PakvWI

T20I series

Tabool ads will show in this div