اٹارنی جنرل نے میرے سامنے چارج شیٹ کی استدعا نہیں کی،رانا شمیم

عدلیہ کی عزت کا بہت احترام ہے
Dec 13, 2021
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/12/IHC-Rana-Shamim-Case-Isb-Pkg-13-12.mp4"][/video]

گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل نے میرے سامنے چارج شیٹ کی استدعا نہیں کی،اس لیے مجھے اس کا علم نہیں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کی عزت کا بہت احترام ہے۔

پیر کواسلام آباد ہائی کورٹ میں رانا شمیم کے بیان حلفی پر توہین عدالت کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں کے سوالات کا رانا شمیم نے جواب دینے سے گریزکیا۔ان کے ساتھی وکیل نے بتایا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے،ہم آپ کو کیا بتائیں۔رانا شمیم نے کہا کہ میں نے جو بتانا تھا وہ عدالت میں بتادیا ہے،اب کوئی بیان نہیں دوں گا۔

رانا شمیم سے سوال کیا گیا کہ کیا اپ چاہیں گے کہ ثاقب نثارکسی جوڈیشل فورم پر آپ کا سامنا کریں۔ رانا شمیم نے جواب دیا کہ میں نے تو کہا تھا کہ وہ آجائیں۔ ان سے پھر سوال کیا گیا کہ ثاقب نثار اور آپ کی گفتگو کا کوئی گواہ زندہ ہے۔اس پر انھوں نے جواب دیا کہ نو کمنٹس۔ رانا شمیم سے صحافی نے پوچھا کہ کیا آپ کی ثاقب نثار سے اس کے بعد کہیں ملاقات ہوئی؟ تو انھوں نے جواب دیا کہ بس میں نے بات کرلی ہے۔

ہائیکورٹ نےرانا شمیم کےبیان حلفی پرفرد جرم 20 دسمبر تک موخرکردی

بچوں کے حوالے سے ان سے پوچھا گیا کہ آپ کے بچے مختلف دعوے کرتے رہتے ہیں، کیا آپ ان کی تصدیق یا تردید کریں گے؟۔ رانا شمیم نے کہا کہ میرا ان سے کیا تعلق ہے،آپ ان ہی سے پوچھیں۔

رانا شمیم کوانصاف کے تقاضےپورے کرنے کیلئےآخری موقع،ہائیکورٹ کاتحریری حکمنامہ

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے میرے سامنے چارج شیٹ کی استدعا نہیں کی،اس لیے مجھے اس کا علم نہیں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کی عزت کا بہت احترام ہے،کچھ سوالوں کے جوابات ثاقب نثار سے بھی پوچھیں۔

 سماء ٹی وی کو فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر فالو کریں اور یوٹیوب پر لائیو دیکھیں

RANA SHAMIM

Tabool ads will show in this div