راولپنڈی:اسکول وین پرفائرنگ،ڈرائیور زخمی

آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا

راولپنڈی میں اسکول وین پر فائرنگ کے واقعے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا جبکہ طلبہ محفوظ رہے۔آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

پیر کی صبح راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ پراسکول وین کا ڈرائیور مشتاق احمد بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے وین پر فائرنگ کردی۔

واقعے میں وین ڈرائیور زخمی ہوگیا جبکہ وین میں سوار طلبہ محفوظ رہے۔زخمی ڈرائیور کو بینظیر بھٹو اسپتال منتقل کردیا گیا۔آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی اورملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد فائرنگ کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دے دیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کا مقصد صرف ڈرائیور کو نقصان پہنچانا تھا۔

 سماء ٹی وی کو فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر فالو کریں اور یوٹیوب پر لائیو دیکھیں

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div