اسٹیٹ بینک آسان موبائل اکاؤنٹ اسکیم کا اجراء آج کرے گا

صارفین بینک میں جائے بغیر اکاؤنٹ کھول سکیں گے
ست state-bank-of-pakistan-afp-1 فوٹو: اے ایف پی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 13دسمبر سے آسان موبائل اسکیم کا اجراء کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اسکیم قومی و مالی شمولیت حکمت عملی کے تحت تیار کی گئی ہے جس کا مقصد برانچ لیس بینکنگ میں ریموٹ اکاؤنٹ میں مزید آسانی پیدا کرنا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اس اسکیم کے تحت صارفین بینکوں میں جائےبغیر نا صرف اپنے اکاؤنٹ کھول سکیں گے بلکہ انہیں آپریٹ بھی کرپائیں گے۔ مزید برآں، آسان موبائل اکاؤنٹ انٹر نیٹ تک رسائی نہ رکھنے والے صارفین اور کم آمدنی والے افراد کیلیے اہم کردار ادا کرے گا۔ اس کےعلاوہ آسان اکاؤنٹ خواتین اور صارفین کو میدان میں لانے کیلیے بھی بہترین طریقہ ہے۔

یہ طریقہ کار اسٹیٹ بینک، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)، برانچ لیس بینکنگ کے 13 سہولت کار، تمام سیلولر فون آپریٹرز (سی ایم اوز) اور ورچوئل ریمیٹنس گیٹ وے(وی آر جی) کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔

آسان موبائل اکاؤنٹ کے لیے برانچ لیس بینکنگ پرووائیڈرز اور سیلولر فون آپریٹرز ایک انٹرآپریبل پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے مل کر کام کررہے ہیں تاکہ کوئی بھی پاکستانی بینک اکاؤنٹ کھول سکے۔

 سماء ٹی وی کو فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر فالو کریں اور یوٹیوب پر لائیو دیکھیں

Tabool ads will show in this div