کم عمر بچی کی خواہش پرکراچی کے مشہور پارک کی حالت تبدیل

ایڈمنسٹریٹرکراچی نےپارک کی تزئین وآرائش مکمل کروائی

فیڈرل بی ایریا کے رضوان پارک کی تزئین وآرائش کردی گئی ہے۔ دو روز قبل ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب نے 8 سالہ عرزم سے پارک کا افتتاح بھی کرایا۔

کراچی کےعلاقےفیڈرل بی ایریا بلاک 16 کی 8 سالہ عزرم خان کی آواز سن لی گئی۔ 30اگست کوعرزم نے سماء پرجس پارک کی خستہ حالی دکھائی تھی اس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹرکراچی نےپارک کی تزئین وآرائش مکمل کروائی اورعرزم سےہی اس کاافتتاح بھی کروادیا۔پارک بحال کرنے پرعرزم نے مرتضیٰ وہاب کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے،اب بچے اور شہری اس پارک میں سیروتفریح کرسکتے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضی وہاب نے مزید بتایا کہ اس پارک میں بچی کے نام کی تختی بھی لگائی جائے گی۔

 سماء ٹی وی کو فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر فالو کریں اور یوٹیوب پر لائیو دیکھیں

Tabool ads will show in this div