پنجاب میں ڈینگی کے مزید 29 مریض رپورٹ، تعداد 671 ہوگئی
اسٹاف رپورٹ
لاہور : پنجاب میں ڈینگی مچھر پر قابو پایا جاسکا نہ اس کے پھیلاؤ میں کمی آسکی، مزید 29 افراد میں ڈینگی کی تصدیق کے بعد مریضوں کی تعداد 671 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 24 گھنٹے میں مزید 29 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
ڈینگی کے نئے مریضوں میں 18 کا تعلق لاہور، 10 کا راولپنڈی اور ایک کا اٹک سے ہے۔
پنجاب میں ڈینگی مرض سے اب تک ایک مریض جاں بحق ہوا ہے۔ سماء
میں
کے
transport
ساؤتھ ایشیاء
Charlie Hebdo
filter
تبولا
Tabool ads will show in this div