تیکنیکی خرابی کےباعث پی آئی اے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

طیارے میں تیکنیکی خرابی ہوئی ہے،ترجمان

PIA Kabul Flight Isb Pkg 17-082

اسلام آباد سے کراچی کے لئے اڑان بھرنے والے پی آئی اے کے طیارے کے انجن میں خرابی کے بعد واپس اتار لیا گیا۔

پرواز کے 50 منٹ بعد پی آئی اے کے طیارے کے انجن سے آوازیں آنے کے باعث اسلام آباد سے کراچی کےلیے اڑان بھرنے والی جہاز 50منٹ بعد ہی لینڈ کر گئی۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 301 میں تیکنیکی خرابی ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق کپتان نے فلائٹ سیفٹی کے تحت طیارے کو واپس اسلام آباد ائیرپورٹ لینڈ کیا ہے۔

ترجمان عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ جہازمیں خرابی کو دور کرنے کےلیے پی آئی اے انجینئرنگ ٹیم نے کام مکمل کرلیا  تاہم ٹیک آف کی ایک اور کوشش بھی کارآمد ثابت نہیں ہوئی اور خوفزدہ مسافروں نے پرواز کرنے سے انکار کردیا۔

اسلام آباد میں باربارفنی خرابی کی شکار ہونے والی پی آئی اے کی پرواز اب کراچی پہنچ گئی مگر 168میں سے صرف 6مسافر مذکورہ جہاز کے ذریعے کراچی پہنچے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی کے301کے 162 مسافروں کو پی کے309سے کراچی بھیجا جائیگا۔

Emergency landing

Tabool ads will show in this div