پی ایس ایل7:کس فرنچائزز نےکن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا

تقریب نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں منعقد ہوئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا، فرنچائزز نے اپنے 18 رکنی اسکواڈز مکمل کر لیے۔

فرنچائزز اپنے 18 رکنی اسکواڈ کو مکمل کریں گی، جہاں ڈرافٹنگ میں 32 ممالک کے 445 سے زیادہ کھلاڑی شامل تھے جبکہ تقریب نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے باب وولمر ہال میں تقریب منعقد ہوئی۔

لاہور قلندرز

لاہور قلندر نے اپنی پہلی پلاٹینیم پِک میں بائیں ہاتھ کے بلےباز فخر زمان اپنے پاس واپس بلالیا ہے، فخر زمان مسلسل 5 سیزن سے لاہور قلندرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

گولڈ کیٹیگری میں قلندرز نے عبداللہ شفیق، فل سالٹ اور ہیری بروک جبکہ سلور کیٹیگری میں کامران غلام اور ڈین فاکس کرافٹ کو بھی سائن کیا۔

ایمرجنگ کیٹیگری میں قلندرز نے زمان خان اور معاذ خان جبکہ سپلیمٹری کھلاڑیوں میں سمت پٹیل اور سید فریدون کو منتخب کیا ہے۔

ملتان سلطانز

ملتان سلطانز نے اپنی پہلی پلاٹینیم پِک میں ٹم ڈیوڈ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ آسٹریلوی نثراد جارحانہ بلےباز لاہور قلندرز کی نمائندگی کررہے تھے۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں ملتان سلطانز نے اوڈن اسمتھ، سلور کیٹیگری میں آصف آفریدی، رومان رئیس، انور علی، ظفر گوہر، روومین پاول اور عمران خان سنیئر کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ اسی طرح ایمرجنگ کیٹیگری میں عباس آفریدی اور عامر عظمت کو شامل کیا ہے۔

سپلیمٹری کھلاڑیوں میں سلطانز نے احسان اللہ اور بلیسنگ مزاربانی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

کراچی کنگز

کراچی کنگز نے اپنی پہلی پلاٹینیم پِک میں کرس جارڈن کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے، جارڈن پہلی بھی کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے تھے۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں کراچی کنگز نے لیوس گریگوری، سلور کیٹیگری میں عمید آصف، ٹام ایبل، روحیل نذیر اور محمد عمران جونئیر کو اپنے اسکواڈ میں شامل کیا جبکہ ایمرجنگ کیٹیگری میں فیصل اکرم، قاسم اکرم اسکواڈ کی نمائندگی کریں گے۔

سپلیمٹری کھلاڑیوں میں گنگز کی جانب سے طلحہٰ حسن اور رماریو شیفرڈ کو منتخب کیا ہے۔

Image

اسلام آباد یونائیٹڈ

اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی اپنی پِک میں نیوزی لیںڈ کے کولن منرو کو منتخب کیا ہے، یونائینڈ نے منرو کو دوبارہ حاصل کیا ہے۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مارچنٹ ڈی لانگ، سلور کیٹیگری میں محمد اخلاق، ریس ٹوپلی اور دانش عزیز کو اپنی ٹیم میں جگہ دی ہے۔

ایمرجنگ کیٹیگری میں یونائیٹڈ نے مبشر خان اور ذیشان ضمیر جبکہ سپلیمٹری کھلاڑیوں میں رحمان اللہگزباز اور اطہر محمود کو جگہ دی ہے۔

پشاور زلمی

پشاور زلمی نے پہلی پلاٹینیم پِک میں حضرت اللہ ززئی کو ٹیم میں شامل کیا ہے، زلمی نے وائلڈ کارڈ استعمال کرتے ہوئے ززئی کو دوبارہ اسکواڈ کا حصہ بنایا۔

زلمی نے گولڈ کیٹیگری میں قومی ٹیم کے لیگ اسپنر عثمان قادر، سلور کیٹیگری میں سلمان ارشد، ارشد اقبال، ثمین گل اور کامران کو منتخب کیا۔

ایمرجنگ کیٹیگری میں زلمی نے سراج الدین اور محمد عامر خان جبکہ سپلیمٹری کھلاڑیوں میں نور احمد اور بین کٹنگ کو اپنے اسکواڈ کےلیے چن لیا ہے۔

Image

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینیم پِک میں انگلینڈ ٹیم کے اوپنر جیسن رائے کو ٹیم میں منتخب کیا ہے۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیمز فالکنر سلور کیٹیگری میں عمر اکمل، سہیل تنویز، بین ڈکٹ، خرم شہزاد اور نوین الحق کو منتخب کیا۔

ایمرجنگ کیٹیگری میں گلیڈی ایٹرز نے عبدالواحد بنگلزئی اور اشعر قریشی جبکہ سپلیمٹری کھلاڑیوں میں نور احمد اور احسن علی کو ٹیم میں جگہ دی ہے۔

Image

فرنچائزز، انتظامیہ اور چئیرمین پی سی بی رمیز راجا سمیت کئی سابق کھلاڑی اور کوچز اپنی ٹیموں کے ہمراہ پی ایس ایل 7 ڈرافٹنگ کےلیے پہنچے ہیں۔

ڈرافٹنگ کی تقریب کے دوران چئیرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی پاکستان سپر لیگ کو دنیا کی بہترین لیگ بنائیں، میری فرنچائزرز سے گزارش ہے کہ وہ ہمیں سپورٹ کریں تاکہ پاکستان نام روشن ہو۔

چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ عارف حبیب گروپ نے ڈراپ اِن پچز دینے کا اعلان کیا ہے جس کےلیے ایم او یو جلد سائن کرلیا جائے گا تاہم دو پچز کی مالیت 37 کروڑ روپے سے زائد ہوگی۔

ڈراپ اِن پچز کی خصوصیت یہ ہے کہ 'ان پچز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاسکتا ہے جبکہ انہیں آسٹریلیا اور انگلیڈ سمیت کئی ممالک استعمال کرتے ہیں۔

پلاٹینیم کیٹیگری میں لاہور قلندرز کی پہلی پِک ہے جس کے ببعد باالترتیب ملتان سلطانز، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی باری آئے گی۔

کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے اپنے 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے جبکہ دفاعی ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7،7 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔

پی ایس ایل7:کئی بڑےناموں کو فرنچائز نےچھوڑ دیا

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 7 کا ایڈیشن اگلے سال 27 جنوری سے 27 فروری تک ہونے ہوگا جس کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔

ایونٹ کے پہلے مرحلے کے تمام 15 میچز کراچی جبکہ 19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا۔

PSL7

PSL Drafting

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div