ویسٹ انڈیز کی مشکلات میں اضافہ،3کھلاڑی ٹی20سیریز سےباہر

پاکستان کے دورے پر آئی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں اور ایک کوچنگ اسٹاف ممبر کا کوویڈ-19 ٹیسٹ مثبت آگیا۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے تصدیق کی ہے کہ تین کھلاڑیوں اور ایک کوچنگ اسٹاف ممبر کا کوویڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جنہیں نجی ہوٹل میں آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔
پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز سے قبل جن کھلاڑیوں کا کوویڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا ان میں فاسٹ بولر شیلڈن کوٹریل، آل راؤنڈرز روسٹن چیس اور کائل میئرز کے ساتھ کوچنگ اسٹاف کے ایک رکن شامل ہیں۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز کا کہنا ہے کہ ٹی20 سیریز میں شرکت کے لیے کھلاڑی دستیاب نہیں ہونگے، جبکہ چاروں ارکان مکمل طور پر ویکسین شدہ ہیں اور ان میں کوئی بڑی علامات نہیں ہے۔
ویسٹ انڈیز کے دو کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا
دوسری جانب ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ چاروں افراد ویسٹ انڈیز کے باقی اسکواڈ سے الگ کردیا گیا ہے۔ تمام ارکان 10 روز تک آئسولیشن میں رہیں گے۔
Chase, Cottrell and Mayers unavailable for T20I Series in Pakistan after COVID-19 positive tests | Read More: https://t.co/bYHZ27FrrL
— Windies Cricket (@windiescricket) December 11, 2021
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے کراچی میں موجود ہے، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز میں 3 ٹی20 اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔