رینٹل پاور کیس : سپریم کورٹ نے کارکے کی پاکستان سے روانگی کا معاملہ نمٹادیا
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : سپریم کورٹ نے رینٹل پاور کیس میں کارکے جہاز کی پاکستان سے روانگی کا معاملہ نمٹا دیا، عدالت کا کہنا ہے کہ کارکے کی پاکستان سے روانگی کی اجازت کا فیصلہ نیب خود کرے۔
اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے عدالت عظمیٰ کے 3 رکنی بینچ کو بتایا کہ
کارکے کے پاکستان میں منجمد اکاؤنٹس میں 128 ملین ڈالر کی رقم موجود ہے۔
عالمی ثالثی عدالت نے کارکے کی تمام درخواستیں مسترد کر دی ہیں، صرف کیابے نامی جہاز کو مشروط طور پر رجسٹریشن کیلئے دبئی جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
عدالت نے قرار دیا کہ کارکے کی پاکستان سے روانگی کی اجازت کا فیصلہ نیب خود کرے، کارکے کے ذمے واجب الادا رقم وصول ہونی چاہئے۔ سماء
کی
کا
سے
نے
کیس
fans
prank
تبولا
Tabool ads will show in this div