بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کی ضلع وسطی میں کارروائیاں جاری

چھٹی والے دن بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

تصویر:فائل فوٹو

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کی  ضلع وسطی میں کارروائیاں جاری ہیں۔

اس آپریشن کی نگرانی محکمہ انسداد تجاوزات کے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی کررہیں ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ضلع وسطی کے 2 ڈویژن نارتھ کراچی میں 5000ہزار روڈ، ناگن چورنگی اور پاور چورنگی کے اطراف،نارتھ ناظم آباد میں بلاک ایل نادرا میگا سینٹر کے اطراف تجاوزات کےخلاف بڑا آپریشن کیا جارہا ہے۔

اس آپریشن میں  دکانوں اور سروس روڈ، فٹ پاتھ اور گرین بیلٹ پر موجود کیبن ھوٹل کا سامان ،لوہے کے اسٹال،پنکچر بنانے کا سامان اور پنجرے، ٹھیلے پتھارے اور دیگر تجاوزات ضبط کی جارہی ہیں۔

     بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کے ساتھ علاقہ اسسٹنٹ کمشنر،علاقہ مختار کار،علاقہ پولیس،سٹی وارڈن اور اسٹاف اینٹی اینکروچمنٹ بھی موقع پر موجود ہیں۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات روزانہ کی بنیاد پر کراچی کے ساتوں اضلاع میں چھٹی والے دن بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

district central

Tabool ads will show in this div