سندھ کے فیصلے ہمیشہ ہم ہی کرتے رہینگے، وزیراعلیٰ سندھ
تقریر میں بین السطور علیحدگی کی بھی دھمکی
سندھ اسمبلی میں بلدیاتی قانون میں ترمیم کے بل کی منظوری کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سندھ نے تقریر میں بین السطور علیحدگی کی دھمکی بھی دی اور کہا کہ ہمیں پاکستان کا حصہ سمجھو، وہ حالات پیدا نہ کرو کہ لوگ کچھ اور سوچنے پر مجبور ہو جائیں۔
انہوں نے اپوزیشن کو یہ بھی کہا کہ ہم اکثریت میں ہیں اور تم ہمیشہ اقلیت میں رہو گے، سندھ کے فیصلے ہمیشہ ہم ہی کرتے رہیں گے۔