ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کیلئے 400وکٹیں کس نےحاصل کیں

عمران خان، وقاریونس بھی فہرست میں شامل نہیں
Dec 11, 2021

قومی کرکٹ ٹیم نے حال اور ماضی بہترین بالرز پیدا کیے ہیں جن میں اسپنرز اور فاسٹ بولرز دونوں شامل ہیں تاہم پاکستان کی جانب وسیم اکرم واحد بالر ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 400 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کی ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں بالرز کے اعداد و شمار کو دیکھیں تو پاکستان کی نمائندگی کرنے والے وسیم اکرم آئی سی سی رینکنگ میں واحد پاکستانی بولر ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 414 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

 پاکستان کی جانب سے ٹاپ 5 بالرز میں وقار یونس 373، عمران خان 362، دانش کنیریا 261، مرحوم عبدالقادر 236 جبکہ یاسر شاہ 235 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔

شاہین، حسن کی جوڑی نےٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ دہرادی

دوسری جانب آئی سی سی رینکنگ میں 400 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والوں میں مرلی دھرن 800 وکٹوں کے ساتھ پہلے، شین وارن 708 کے ساتھ دوسرے، جیمز اینڈرسن 632 کے ساتھ تیسرے جبکہ بھارت کے انیل کمبلے 619 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر قابض ہیں۔

دوسری جانب رواں سال شاہین اور حسن ٹیسٹ کرکٹ میں انفرادی طور پر 40، 40 وکٹیں حاصل کرنے کا کانامہ انجام دینے والی چوتھی جوڑی بنے تھے۔

حسن علی نےلیجنڈ عمران خان،وقار یونس کاریکارڈ برابر کردیا

سال 2021 میں پاکستان کے اسٹرائیک بولر شاہین شاہ آفریدی نے 8 میچز 42 وکٹیں 17.92 کی اوسط جبکہ حسن علی 7 میچز 39 وکٹیں 15.66 کی اوسط سے حاصل کیں۔

حال ہی میں ایشز ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلوی اسپنر نتھین لائن نے دوسری اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کرکے 400 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div