ویسٹ انڈیز کے دو کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا
Dec 11, 2021

پاکستان کے دورے پر آئی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل دو کھلاڑیوں کے کوویڈ-19 ٹیسٹ مثبت آگیا۔

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز اسکواڈ کے دو کھلاڑیوں کے کوویڈ-19 ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں نجی ہوٹل میں آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

میڈیا منیجر ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا کہنا ہے کہ ہم ٹیسٹ کے رزلٹ کے منتظر ہیں، جوں رپورٹ موصول ہوتی ہیں میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

دوسری جانب دونوں ٹیموں کی پریکٹس کوویڈ-19 ٹیسٹنگ سے مشروط تھی جو منسوخ کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے کراچی میں موجود ہے دونوں ٹیموں کے مابین سیریز میں 3 ٹی20 اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

COVID-19

West Indies players

Tabool ads will show in this div