عامل کی بلیک میلنگ،خاتون سے4کروڑروپے،50تولہ سوناہتھیالیا 

ملزم خواتین کونازیبا ویڈیوز کی بنیادپر بلیک میل کرتاتھا 

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/12/Black-Mailer-Arrest-Lhr-Khurram-Pkg-10-12.mp4"][/video]

لاہور میں خواتین کو نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے اور ان سے کروڑوں روپے ہڑپنے والے جعلی عامل کو گرفتار کرلیا گیا. 

پولیس کے مطابق ملزم علی جاوید جس نے اسلام آباد کی رہائشی خاتون کی نازيبا ویڈیوز بنا کر پہلے ان کی طلاق کروائی اور پھر بلیک میل کرکے 4 کروڑ روپے سے زائد رقم اور 50 تولہ سونا بھی بٹور ليا۔ 

ملزم کو نواں کوٹ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ ملزم 7 سال سے بلیک میلنگ کے ذریعے لوگوں سے پیسے بٹور رہا تھا۔ اس پر متعدد خواتین کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے کا الزام ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جادو ٹونے کا خوف دلانے موکلات سے ڈرانے کے بعد خفیہ طور پر نازیبا ویڈیوز بنا لیا کرتا تھا۔ ملزم کے قبضہ سے يو ايس بی ڈيوائسز اور موبائل فون برآمد کيے گئے جن ميں متعدد خواتين کی نازيبا ويڈيوز ملی ہیں۔ 

تمام ويڈيوز چھپ کر بنائی گئيں جن کا فرانزک تجزيہ کرايا جائے گا۔ مقدمہ کی تفتيش ايف آئی اے سائبر کرائم کو منتقل کی جارہی ہے۔ 

LAHORE POLICE

BlackMailing

Tabool ads will show in this div