سعودی عرب میں مقابلہ حسن، بوٹوکس کرانیوالے 40 اونٹ باہر

شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے میں حکام کا کریک ڈاؤن

سعودی عرب ميں 40 اونٹ خوبصورتی کے انجيکشن لگوانے کی وجہ سے مقابلہ حُسن سے باہر کردیئے گئے۔

شاہ عبدالعزيز اونٹ ميلے ميں اونٹوں کے مقابلہ حُسن سے پہلے حکام نے   کريک ڈاؤن کيا اور 40 ايسے اونٹوں کی نشاندہی کی گئی جنہيں جھُرياں دور کرنے کیلئے بوٹوکس انجيکشن لگوائے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق بوٹوکس انجیکشن لگوانے والے 40 اونٹوں کو مقابلے کیلئے نااہل قرار دے ديا گيا۔

سعودی عرب ميں اونٹوں کو پُرکشش بنانے کیلئے مصنوعی اشياء کے استعمال پر سخت پابندی ہے، اونٹوں کو مختلف مقابلوں ميں مجموعی انعاامی رقم 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر دی جاتی ہے۔

CAMEL BEAUTY CONTEST

Tabool ads will show in this div