بلدیہ عظمیٰ کراچی کا تجاوزات کے خلاف آپریشن

پنجرے،ٹھیلے اور پتھارے ضبط کئے گئے ہیں

Encroachment

 تجاوزات کے خلاف آپریشن کی فائل فوٹو:۔

سپریم کورٹ کے احکامات پر بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کا کراچی کے دو اضلاع میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی آپریشن کی نگرانی کررہےہیں۔ بشیرصدیقی نے بتایا کہ یہ  آپریشن ضلع وسطی کےعلاقے ناظم آباد بورڈ آفس،لنڈا بازار اور اردو بازار سرسید کالج کے اطراف کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ ضلع شرقی میں پارکنگ پلازہ لائنزایریا کے اطراف بھی تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن جاری ہے۔آپریشن میں سڑک اور فٹ پاتھ پر رکھے کیبن،ہوٹل کا سامان،کرسیاں،میزیں،تخت،لوہے کے اسٹال،پنکچر بنانے کا سامان،مرغیوں کے پنجرے،ٹھیلے اور پتھارے ضبط کئے گئے ہیں۔

اس دوران بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیموں کے ساتھ علاقہ اسسٹنٹ کمشنر،علاقہ پولیس،رینجرز،سٹی وارڈن اوردیگر اداروں کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود تھیں۔

ENCROACHMENT

Tabool ads will show in this div