نوازشریف کے منصوبہ کاافتتاح عمران خان کررہے ہیں، مریم اورنگزیب

لیگی رہنماؤں کو تشدد کا نشانہ بنانےکی مذمت کرتے ہیں
Dec 10, 2021

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح موجودہ وزیراعظم عمران خان کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ روز ن لیگ کے کارکن نوازشریف کے منصوبے کا افتتاح کرنے گئے تھے لیکن ان پر لاٹھیاں برسائی گئیں اور جب لاٹھیاں برسائی جائیگی تو سیالکوٹ جیسے واقعات پیش آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لیگی رہنماوں کو کراچی میں تشدد کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں، ڈی جی رینجرز کو کراچی وقوعہ کی انکوائری کرنی چاہیئے۔ لیگی رہنما نے الزام لگایا کہ وفاقی حکومت نے کوئی منصوبہ شروع کرکے پورا نہیں کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کوئی پکڑا جائے تو کمیشن بنا دو، پنڈورا لیکس پر کمیشن بنا دو لیکن اصل چوروں کو چھپاو کیونکہ وہ انکی اے ٹی ایمز ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ ملک کے ہر منصوبے کو کرپشن آلود کر دیا گیا ہے۔ کرونا وائرس فنڈ میں کرپشن کی گئی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ نواز شریف کے دور میں بھی ٹرانسپریسی کی رپورٹ آئی تھی، ن لیگ کی حکومت ختم ہوئی تو کرپشن انڈیکس 117 تھا لیکن موجودہ دور میں 117 سے 124 پر پہنچ گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہاں 90 دن میں کرپشن ختم کرنے کے دعوے کرنے والے خود کرپشن کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ آئی ایم ایف کے غلام بن گئے ہیں، آئی ایم ایف نے ان کی اگلی قسط روک دی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج 10دسمبر کو گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کرنے کراچی پہنچے ہیں۔

MARYAM AURANGZAIB

GREEN LINE

Tabool ads will show in this div