اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی کا رجحان
انڈیکس میں 423 پوائنٹس کی کمی

کاروباری دن کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 423 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور 9 بج کر 59 منٹ پر 100 انڈیکس 43 ہزار 95 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں مندی کی وجہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے 14 دسمبر کو آنے والی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں ایک سے ڈیڑھ فیصد اضافہ ہے۔ جس کے باعث سرمایہ کار تشویش کا شکار ہیں اور حصص کی خرید کم جبکہ فروخت زیادہ کر رہے ہیں۔
شرح سود میں اضافے کے امکانات مزید بڑھ گئے جب اسٹیٹ بینک کی جانب سے یکم دسمبرکو جو ٹریژری بلز جاری ہوئے اس پر کامیاب آکشنز کے نتائج کے مطابق 3 ماہ کے ٹی بلز پر منافع کی شرح 10.39 فیصد اور 6 ماہ کے ٹی بلز پر 11.05 فیصد ہوگئی۔