سپریم کورٹ: مارگلہ نیشنل پارک کو اصل حیثیت میں برقرار رکھنے کا حکم

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : سپریم کورٹ نے مارگلہ نیشنل پارک کو اصل حیثیت میں برقرار رکھنے کا حکم دے دیا، عدالت کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے علاقے میں جو ترقیاتی کام کرنا ہے کرے لیکن قومی اثاثے کو خراب نہ کرے۔


چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مارگلہ ہلز ٹنل ازخود نوٹس کیس نمٹاتے ہوئے حکم دیا کہ مارگلہ نیشنل پارک کے سروے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے اور چئیرمین سی ڈی اے 2 ہفتوں میں رپورٹ رجسٹرار کے پاس جمع کرائیں۔


عدالت نے ہدایت کی کہ منصوبے کے دوران اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ نیشنل پارک میں  کرشنگ ہو نہ کوئی سرنگ تعمیر کی جائے تاکہ مارگلہ نیشنل پارک کو اصل حیثیت میں برقرار رکھا جاسکے۔ سماء

میں

کا

کو

secretaries

mirza

miracle

therapy

Tabool ads will show in this div