پاکستان میں اسٹارٹ اپ بزنس کا رجحان بڑھنے لگا
اس سال فنڈنگ کا حجم 30 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا

پاکستان میں اسٹارٹ اپ تیزی سے فروغ پارہے ہیں اور 2021 میں اب تک فنڈنگ کا حجم 30 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔ڈیجیٹل پلیٹ فارم بک می کے سی ای او فیضان اسلم نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھوتا یا منفرد آئیڈیا اسٹارٹ اپ کی کامیابی کا ضامن بن سکتا ہے۔ نوکری یا ملازمت کے بجائے ای کامرس بزنس زیادہ کارآمد ہے اور پڑھے لکھے نوجوانوں کیلیے آگے بڑھنے کے نئے مواقع پیدا کررہا ہے۔ اس کے علاوہ ٹریولنگ کیلئے بکنگ اور ٹکٹ کا حصول آسان تر ہوگیا ہے۔