فیصل آباد: ایف بی آرکا تاجروں کورجسٹرڈ کرنے کیلیے نوٹس

آٹھ بازاروں سے 20ہزار دکانوں کا ڈیٹا جمع کرلیا

Fsd FBR In Action Against Traders Pkg-10-122

غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کے خلاف ایف بی آر نے فیصل آباد کے آٹھ بازاروں سے 20ہزار دکانوں کا ڈیٹا جمع کر لیا جبکہ تاجروں کو رجسٹرڈ کرنے کے لیے نوٹسز بھی جاری کر ديے۔

کاروباری افراد کو ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ کرنے کے لیے پائلٹ پروجیکٹ میں ڈیجیٹل سروے سے ڈیٹا جمع کیا گیا جس میں 13 ہزار کاروباری افراد غیر رجسٹرڈ پائے گئے۔

ایڈیشنل کمشنر ایف بی آر آصف رفیق کے مطابق ڈیجیٹل سروے سے ہم نے ڈیٹا حاصل کیا جس میں ہمارے پاس جو ڈیٹا آیا اس کے مطابق 50 فیصد افراد ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں۔ ہمارا مقصد ابھی ماہانہ ٹیکس کولیشن 5بلین روپے ہے اور اس کے بعد ٹیکس ریکوری میں مزید 30 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔

تاجر عباس حیدر کہتے ہیں کہ ٹیکس دے دے کر ہمارے دکانداروں کی تو کمر ٹوٹ چکی ہے، اس وقت پہلے ہی 40، 50 روپے ہم 100 روپے میٹر والے کپڑے پر ٹیکس دے رہے ہیں، 17 فیصد سیلز ٹیکس ہے جبکہ 3فیصد اضافی ٹیکس ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق پائلٹ پراجیکٹ کی مدد سے ٹیکس آمدن میں 30 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔

Tabool ads will show in this div