وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور پر 50ہزارروپے جرمانہ عائد

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزاسنائی

وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کو خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔

وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور کو خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی مہنگی پڑگئی، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیر پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

الیکشن کمیشن نے علی امین کو جرمانے کی رقم کل تک سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے، ساتھ ہی انہیں مستقبل میں احتیاط کرنے کی تنبیہ بھی کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی دوبارہ خلاف ورزی پر علی امین گنڈار پور کیخلاف نااہلی کی کارروائی شروع ہوسکتی ہے۔ 

ECP

Tabool ads will show in this div