سندھ حکومت کی پالیسیوں کا نقصان صوبے کوہورہا ہے،فوادچوہدری
پورے ملک میں راشن کے لیے 30 فیصد رعایت کی سہولت ہوگی لیکن سندھ میں ایسا نہیں ہوسکے گا
وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ سندھ میں جوحکومت مسلط ہے وہ صوبے کے خلاف ہے۔ پورے پاکستان کے شہریوں کو صحت کی مفت سہولت دستیاب ہوگی لیکن سندھ میں ایسا ممکن نہیں ہوگا۔ پورے ملک میں راشن کے لیے 30 فیصد رعایت کی سہولت ہوگی لیکن سندھ میں ایسا نہیں ہوسکے گا۔ انھوں نے کہا کہ حکمران پارٹی کے اراکین اسمبلی کو اپنے وزیراعلیٰ سے سوال پوچھنا چاہئے کہ یہ کس بات کا انتقام لیا جارہا ہے۔