کوئٹہ: گھر میں گیس لیکج کادھماکا، 4خواتین اور 3بچے زخمی

زخمیوں میں دو کی حالت تشویش ناک ہے
فائل فوٹو
فائل فوٹو
Ambulance فائل فوٹو

کوئٹہ میں پشتون آباد کے علاقے محمود آباد میں واقع گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے 4 خواتین اور 3 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسیکو حکام کے مطابق کمرے میں موجود خاتون نے ہیٹر چلانے کے لیے ماچس کی تیلی جلائی جس پر دھماکہ ہوگیا۔ واقع میں جھلس کر زخمی ہونے والے افراد کو بولان میڈیکل اسپتال کے برن وارڈ منتقل کر دیا گیا۔

زخمیوں میں تین بچے فیض اللہ، سعد اللہ اور زین اللہ شامل ہیں جبکہ جھلس کر زخمی ہونے والی خواتین کی شناخت بی بی جان، سلمیٰ بی بی، یاسینہ اور آمنہ کے نام سے ہوئی ہے۔

اسپتال حکام کے مطابق زخمیوں میں 2کی خالت تشویش ناک ہے۔

GAS LEAKAGE

Tabool ads will show in this div