گیس نہ ہونےسےآرایل این جی پلانٹس بھی پوری صلاحیت پرنہیں چل رہے،نیپرا

سیف اللہ ابڑو کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس

 نیپرا نے کہا ہے کہ گیس نہ ہونے سے آر ایل این جی پلانٹس بھی پوری صلاحیت  پر نہیں چل رہے ہیں۔

سیف اللہ ابڑو کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی کا آج اجلاس ہوا جس میں بند کیےگئےسرکاری تھرمل پاورپلانٹس کی بحالی کا جائزہ لیا گیا۔ نیپرا حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 600 میگاواٹ کے سستے بجلی پاور پلانٹس کیلئے لائسنس دیئےتھے،ونڈ اور سولر کے سستی بجلی کے پاورپلانٹ لگ نہ سکے اور یہ پاورپلانٹ حکومت کی نئی قابل تجدید توانائی پالیسی پر پورے نہ اترسکےجبکہ ونڈ اور سولر پاور پلانٹس سے3 روپے فی یونٹ سستی بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔

نیپرا حکام نے مزید کہا کہ گیس نہ ہونے سے آر ایل این جی پلانٹس بھی پوری صلاحیت  پرنہیں چل پارہےاور کم استعداد کار کے حامل پلانٹس چلانے سے عوام پر بوجھ پڑے گا۔

اجلاس میں حیسکو کے سی ای او کی بر طرفی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پاور ڈویژن حکام کا کہنا تھا کہ سی ای او کو ناقص کارکردگی پر ہٹایا گیا لیکن محسوس ہورہا ہے کہ کمیٹی کے چئیرمین سی ای او کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں جس پر چئیر مین کمیٹی نے کہا کہ ایسا نہیں ہے میری طرف سے سی ای او کو پھانسی لگادیں۔

چئیرمین کمیٹی سیف اللہ ابڑو نے ایڈیشنل سیکرٹری پاور کو کہا کہ آپ نے سی ای اوکےخلاف کیس کیلئے33 لاکھ روپے وکیل کو دے دیئے جس پر سیکرٹری نے جواب دیا کہ جو حکومت کے خلاف جائے گا اس کے خلاف 33 لاکھ روپے تو کیا 33 کروڑ روپے بھی خرچ کردیں گے۔

چئیرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک کےذمےوفاقی حکومت کے292 ارب روپے واجب الادا ہیں جبکہ 53 ارب روپے کے بقایاجات تو 2008 سے زیر التواء ہیں۔ ایک نجی کمپنی کیوں حکومت کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ سیف اللہ ابڑو نے کےالیکٹرک سے 53 ارب روپے 15 دن میں وصول کرنے کا حکم دیا اور کہا اگر ایسا نہیں ہوتا تو یہ کیس بھی ایف آئی اے کو بھیجوایا جائے۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری پاور نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت کے الیکٹرک کو 1150 میگا واٹ بجلی فراہم کررہے ہیں اور نیشنل گرڈ سے بجلی کی سپلائی 2250 میگاواٹ تک بڑھائینگے جس پر چیئر مین کمیٹی نے ایڈیسنل سیکرٹری پاور سے سوال پوچھا کہ کراچی کو بجلی سپلائی کے اس معاہدے کیلئے تاریخ بتائیں۔جس پر انہوں کہا کہ تاریخ نہیں بتاؤں گا تا کہ کل شرمندگی نہ ہو لیکن یہ یقین دہانی کرواتا ہوں کہ بجلی کی سپلائی کا نیا معاہدہ کےالیکٹرک سے جلد ہوجائے گا۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div