افریقی ملک برونڈی کی جیل میں آتشزدگی،38 قیدی ہلاک 

جیل گنجائش سے زیادہ قیدیوں سےبھری ہوئی تھی 

افریقی ملک برونڈی کی ایک جیل میں آتشزدگی کے نتیجے میں 38 قیدی جلھس کر ہلاک ہو گئے ہیں.

برونڈی کے نائب صدر پراسپر بازومبانزا کا کہنا ہے کہ واقعہ میں 38 قیدی جھلس کر ہلاک جبکہ 69 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق  ملک کے واقعہ دارالحکومت گیٹیگا میں منگل کی صبح پیش آیا تھا۔ 

عالمی میڈیا کے مطابق گیٹیگا کی اس جیل میں 1,500 سے زائد قیدی ہیں جبکہ یہ صرف 400 قیدیوں کے لیے بنایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق برونڈی کے صدر مقام میں واقع جیل میں رات کے اندھیرے میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ 

جیل حکام کے مطابق 12 افراد دم گھٹنے سے جبکہ 26 افراد زخموں کی تاب نہ لاکر جان کی بازی ہار گئے۔ ابتدائی تفتیش میں آتشزدگی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ 

Burundi

fire broke

Tabool ads will show in this div